ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / کاروار ریلوے پولس کی بہترین کارکردگی :2چوری معاملات کا پتہ لگایا

کاروار ریلوے پولس کی بہترین کارکردگی :2چوری معاملات کا پتہ لگایا

Sun, 06 Aug 2017 17:19:37    S.O. News Service

کاروار:6/اگست (ایس اؤنیوز)کاروار ریلوے پولس نے چوری کے2معاملات کا پتہ لگا کر عوام کے لئے اطمینان بخش اشارے فراہم کئے ہیں۔ منگلورو اُڈپی کے درمیان حالیہ دنوں میں ٹرین میں سفر کرنےو الے مسافر کی ایک لیاپ ٹیاپ بیگ چوری ہوئی تھی ۔ چوری معاملہ کو لے کرڈیوٹی پر تعینات ریلوے پولس کو اطلاع دی گئی تواُڈپی میں موجود آرپی ایف کانسٹبل سی ایچ وینو نے چوری معاملہ کی جانچ شروع کی کمٹہ تک تفتیش کرنے کے بعد اپنی ذمہ داری ریلوے کانسٹبل محمد یوسف علی کو سونپی۔

کمٹہ ریلوے اسٹیشن سے اپنی تحقیقات شروع کرتے ہوئے یوسف علی نے پتہ لگایا کہ لیاپ ٹیاپ کی بیاگ ٹائلٹ میں ہے۔ جس میں موبائیل فون ، آئی ڈی کارڈ، پان کارڈ،ڈرائیونگ لائسنس وغیرہ تھے ، بتایا گیا کہ یہ بیاگ نیتراوتی ایکسپرس میں سفر کرنے والے سنوفر ایچ کی ہے۔

ایک دوسرے معاملے میں لوک مانیا تلک ممبئی ٹرمنل سے چلنے والی متسیا گندھا ٹرین کے ذریعے ممبئی سے منگلورو کے ملکی کا سفر کررہی ممبئی کی مکین جئے لتا سریش بھنگیرا کے 3لاکھ روپئے مالیت کے زیورات مڈگاؤں ریلوے اسٹیشن سے چرائے گئے تھے۔ انہوں نے فوری طورپر یہ خبر ریلوے پولس کو دی تو کاروار ریلوے اسٹیشن پر پولس کڑی نگرانی میں تھی۔

کالی بیاگ چوری معاملے کا پتہ لگانے کے لئے کاروار ریلوے اسٹیشن پر پولس لگاتارکڑی نگرانی کرتے ہوئے جانچ پڑتال میں تھے۔ پولس کی طرف سے چھان بین کو دیکھتے ہوئے بیاگ چور نے بیاگ کو پیرنام۔ کاروار ڈیمو ریل میں پھینک کر فرار ہوگیا۔ کے آر سی ایل کا عملہ وٹھوبا سالونکے نے بیاگ کو اپنی تحویل میں لے کر اصل مالک کو لوٹانے میں تعاون کیا۔ سنیچر کو زیورات کی مالکن جئے لتا اس کی بہن پریم لتا اور ان کا بھائی جیون داس کٹیل نے کاروار ریلوےا سٹیشن پہنچ کر ریلوے عملے کاشکریہ ادا کرتےہوئے اپنی بیاگ حاصل کی۔


Share: